وزارت خارجہ سرینگر میں جی 20اجلاس کے پیچھے بھارتی عزائم بے نقاب کرے:صدر مملکت کاخط

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سرینگر میں مجوزہ جی20اجلاس کے پیچھے بھارتی عزائم بے نقاب کیے جائیں،صدر مملکت عارف علوی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیئر کا خط وزارت خارجہ کو ارسال کر دیا،صدر عارف علوی نے وزارت خارجہ کو ہدایت دی وزارت خارجہ متنازع علاقے میں اجلاس کے پیچھے بھارتی عزائم بے نقاب کرے،کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس نے خط میں کہامقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس نئی دہلی کی کثیر الجہتی، کثیر المحاذ مہم کا حصہ ہے،بھارت جموں و کشمیر تنازع پر ابہام پیداکرکے کشمیر کی بین الاقوامی و قانونی حیثیت کو کمزور کرنا چاہتا ہے،بھارت تصور کو مضبوط کرنا چاہتا ہے کشمیر اندرونی معاملہ ہے، بھارت دنیا کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانے اور زمینی حقائق چھپانا چاہتا ہے،خط میں مزید کہا گیابھارت نے ڈھٹائی سے 2019ءمیں یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کیا۔