پی پی نے ن لیگ،پی ٹی آئی،ق لیگ کی بڑی وکٹیں گرادیں

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سیاسی ہلچل،پی پی نے ن لیگ،پی ٹی آئی،ق لیگ کی بڑی وکٹیں گرادیں،جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدانوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدانوں نے اسلام آباد میں آصف زرداری اور بلاول بھٹوسے ملاقاتوں کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ ن کے مظفرگڑھ سے سابق ایم پی اے سید ہارون احمد سلطان بخاری ، وہاڑی سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اصغر جٹ ، ن لیگ کے خانیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ،مظفرگڑھ سے مسلم لیگ ق کے پی پی 271 سے ٹکٹ ہولڈر ملک فیض احمد کھکھ ایڈووکیٹ اوربہاولنگر سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا انتظار احمد شامل ہیں،پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر میاں عامروٹو اورمیونسپل کمیٹی خانیوال کے سابق چیئرمین مسعود مجید ڈاھا بھی جیالے بن گئے۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنےوالوں کو مبارکباددی۔