پارلیمنٹ کے اختیارات سے کسی کو تجاوز نہیں کرنے دینگے،خواجہ آصف

اسلام آباد(بیوروپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اداروں کے درمیان ٹکراو¿ نہیں چاہتے،اپوزیشن کےساتھ فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،پارلیمنٹ کی حدود کا تحفظ کیا جائےگا،ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے اگر پارلیمنٹ کی حدود کی خلاف ورزی ہوئی تو آئین کے مطابق اقدامات کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاجب بھی ٹکراو¿ ہوتا ہے نقصان ہوتا ہے،پارلیمنٹ کے اختیارات سے کسی کو تجاوز نہیں کرنے دینگے،دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کامعاملہ پھر پارلیمنٹ کے سپرد کردیا۔