آئین سے انحراف کر کے فنڈز جاری نہیں کر سکتے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے عدالتی حکم اپنی جگہ لیکن آئین سے انحراف کر کے فنڈز جاری نہیں کر سکتے،63 اے کو ری رائٹ نہ کیا جاتا تو پورے ملک میں الیکشن ایک وقت میں ہوتے، 2اسمبلیوں کی تحلیل سے تمام خرابیوں نے جنم لیا، 2اسمبلیاں تحلیل نہ ہوتیں تو اتنی خرابیاں نہ ہوتیں،الیکشن کمیشن نے 2اسمبلیوں کے انتخابات کےلئے 14.4 ارب اضافی اخراجات مانگے، الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کےلئے 54 ارب کا مطالبہ تھا، الیکشن کمیشن سے بات چیت کر کے 47.4 ارب اخراجات طے ہوئے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا2 اسمبلیاں توڑ کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی گئی اگر کورٹ کا آرڈر ہے تو پروسیجر کے بغیر نہیں ہو سکتا، آرٹیکل 81کا سہارا لیا اور معاملے کو کابینہ لے گئے،وفاقی حکومت کہہ رہی ہے فیصلے کو مانتے ہی نہیں، کابینہ نے کہا 4-3کافیصلہ مانتے ہیں، عدالتی حکم میں کہا گیا سٹیٹ بینک رقم جاری کرے، آئین میں ایسا سسٹم نہیں سٹیٹ بینک خود پیسے جاری کر دے،سٹیٹ بینک اپنے اختیار سے فنڈز جاری نہیں کر سکتا، جب تک قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا جاتا کوئی ادارہ فنڈز جاری نہیں کر سکتا۔

ایوان 3 مرتبہ اپنا فیصلہ سنا چکا اگر پیسے مل بھی جائیں تو کیا 90 دن کے اندر الیکشن ہو جائیں گے؟ محترمہ کی شہادت کے بعد الیکشن آگے چلے گئے تھے، سیکشن 69 کہتا ہے پاکستان میں ایک ہی مرتبہ الیکشن ہوں گے، تماشا کر کے قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے، پاکستان بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، گزشتہ حکومت کی وجہ سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے،5 سال پانامہ، الیکشن چوری کرنے کا ڈرامہ ہوا، جدھر اکانومی ہے رونے کا مقام ہے، شہباز شریف نے اقتدار سنبھالا تو سیلاب آگیا ، کونسی بڑی آفت آجائے گی جو الیکشن ایک دن ہوں گے،5 سال پہلے میری بات کو مانا ہوتا تو موجودہ حالات نہ ہوتے، ملک تباہ کرنے والوں کو بے نقاب کرنا ہو گا، معاشی مشکلات کے باوجود مردم شماری پر 35 ارب خرچ ہو رہے ہیں۔