اراکین قومی اسمبلی کی رائے پر سپیکر کاچیف جسٹس ودیگر ججز کو خط لکھنے کااعلان

اسلام آباد (بیورورپورٹ)اراکین قومی اسمبلی کی رائے پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے چیف جسٹس ودیگر ججز کو خط لکھنے کااعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رکن اسمبلی برجیس طاہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاالیکشن سے ڈرنے والے نہیں ، کیا آپ مناسب سمجھتے ہیں ان شخصیات کو یہاں بلائیں، کمیٹی نے ماضی میں فاروق لغاری کو بلایا تھا۔

ایوان کی طرف سے خط لکھا جائے، خدا کےلئے ایوان کی تذلیل بند کریں، ایوان کی قرارداد کو نہ ماننے والوں کےخلاف توہین پارلیمنٹ کی کارروائی کی جائے، ججوں کو پارلیمنٹ کی طرف سے خط لکھا جائے اپنی حدود میں رہیں، ججز کو کہا جائے اختیارات سے تجاوز نہ کریں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کو خط لکھنے کے معاملے پر ایوان میں اراکین سے رائے مانگی، اراکین نے ڈیسک بجا کر سپیکر کو خط لکھنے کےلئے اپنے رائے دی،راجہ پرویز اشرف نے کہا ملک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے، تجویز ہے ممبران اسمبلی کے جذبات سپریم کورٹ کو پہنچاو¿ں،ایوان کے جذبات، خیالات سے چیف جسٹس و دیگر جج صاحبان کو خط کے ذریعے آگاہ کروں گا۔