ملکی سیاست میں نیاموڑ،ایم کیو ایم نے 7اراکین قومی اسمبلی سے استعفے لے لیے

کراچی(بیورورپورٹ)ملکی سیاست میں نیاموڑ،ایم کیو ایم نے 7اراکین قومی اسمبلی سے استعفے لے لیے، تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مردم شماری کے غیر حتمی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری کے نتائج تسلیم نہ کرنے اور احتجاج کا ہر ممکن آپشن استعمال کرنے پرغور کیا،ذرائع کے مطابق اراکین رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے سخت احتجاج کا مشورہ دیا ،پارلیمنٹیرینز سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے اپنے 7 اراکین قومی اسمبلی سے استعفے لے لیے ،اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا ایم کیو ایم اراکین مردم شماری پروزیر اعظم اور وفاقی وزرا سے ہوئی ملاقاتوں اور نتائج سے مطمئن نہیں ،موجودہ مردم شماری میں 25 لاکھ گھرانوں کو گنا نہیں گیا۔