اسلام آباد(مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل بروز بدھ طلب کیا ہے جس میں تمام اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کل ساڑھے بارہ بجے وزیر اعظم ہاو¿س میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائےگی۔ وزیراعظم شہباز شریف تحریک انصاف سے مذاکرات پر اتحادی رہنماوں سے مشاورت کریں گے، پنجاب میں الیکشن سے متعلق تاریخ پر بھی غور ہوگا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بھی سیاسی جماعتوں میں مشاورت کرنے کا کہا گیا تھا، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی اپنا موقف پریس کانفرنس میں بیان کر چکے ہیں۔ اتحادی جماعتوں کے مشاورتی فیصلوں سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائےگا۔
حکومتی اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیاگیا



















