لاہور (کورٹ رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،پرویز الٰہی نے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ کے توسط سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا درخواست گزار کو خدشہ ہے ان کےخلاف مقدمات درج ہیں جو ان کے علم میں نہیں، عدالت تمام مقدمات کی تفصیل طلب کرے، جب تک تفصیلات فراہم نہ ہوجائیں پولیس کو پرویز الٰہی کی گرفتاری سے روکا جائے۔
پولیس کو گرفتاری سے روکنے کیلئے پرویزالٰہی کاعدالت سے رجوع



















