مہنگائی نے عید کی خوشیاں ماند کردیں، خریداری میں 80 تک کمی ہوگئی :تاجر رہنمائ

لاہور (رپورٹ: نعیم جاوید ) مہنگائی اور ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال نے عید کی خوشیاں بھی ماند کردیں۔ امسال مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے جوتوں کپڑوں سمیت دیگر اشیاءکی خریداری میں 80 فیصد تک کمی دیکھی گئی جس کی وجہ سے دکانداروں نے سر پکڑ لئے۔ امسال مہنگائی کے باعث عوام عید کی خریداری کئے بغیر بازاروں سے جانے پر مجبور، مہنگائی کے باعث کپڑوں ،جوتوں سمیت دیگر اشیاءکی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہونے کی وجہ سے شہری عید کی خریداری سے محروم رہے دوسری جانب دکانداوں نے بھی من پسند قیمتیں لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔ عوام نے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ،شہر بھر کے بازاروں عوام کی قلیل تعداد نے خریداری کیلئے مختلف بازاروں کا رخ کرتے ہیں تاہم امسال مہنگائی نے شہریوں کی عید کی خوشیاں بھی مانند کر دی اور شہری مہنگائی کے باعث بغیر خریداری کے بازاروں ست واپس لوٹنے لگے۔ دوسری جانب تاجر رہنماو¿ں اشرف بھٹی، میاں خلیل عبیر،وقار احمد میاں، عمر قریشی، وسیم علی، میاں سلیم،ملک کلیم نے روزنامہ، مشرق، لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مال ویسے کے ویسے پڑے ہوئے ہیں مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوتِ خرید ختم ہو چکی ہے۔ عوام گھر کی دال روٹی پوری کریں یا نئے کپڑے اور جوتے خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ عید کے موقع پر اتنا مندا دیکھا گیا ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلئے عملی اقدامات اٹھائے۔