مذاکرات سے پہلے عمران خان کو رویہ بدلنا پڑے گا،مریم اورنگزیب


اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران خان اپنی بداعمالیوں کی وجہ سے منہ پر بالٹی ڈال کر باہر نکلتا ہے،نالائق ٹولے عمران حکومت سے پہلے ملک پھلتا پھولتا جا رہا تھا،دیوالیہ ہونے سے بچایا،پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ 20ہزار ارب ڈالر کا قرض لیا، معیشت، فارن پالیسی کا جنازہ نکالا،عمران خان کی ناقص پالیسیو ں سے ملک میں مہنگائی ہوئی،4 سال ملک میں لو ٹ مار کا بازار گرم رہا۔

عمران خان کے دورمیں عوام نے جو بدحالی برداشت کی اس کو خوشحالی میں بدلنا ہے،نوجوانوں کو روز گار ،عوام کو سستی اشیائے خورونوش فراہم کریں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاپریس کانفرنس کا مقصد عوام کے سامنے حقائق رکھنا ہے،عمران خان آج بالٹی کے نیچے چھپ کر عدالت و باہر نکلتے ہیں،4سال ملک کے اوپر مسلط رہنے والا ٹولے کو عدم اعتماد کے ذریعے نکالا ،ملکی معیشت کو تباہ ،کشمیر کا سودا کیا گیاآج ڈھٹائی کےساتھ کہتے ہیں عوام ساتھ ہےں،کہہ رہے ہیں مفت آٹا کیوں دیا جا رہا ہے ان کے دور میں چینی عوام کو لائنوں میں لگوا کر دی جاتی تھی۔

ملک میں چلتے منصوبے بند کر کے گئے،موجودہ حکومت نے بہادری کےساتھ عوام کودلدل سے نکالا، اتحادی حکومت ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے، کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث دوست ممالک کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا،عمران دور میں صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب نے مزید کہاسپریم کورٹ میں دوران سماعت سیاسی مذاکرات کی بات ہوئی مگر مذاکرات سے پہلے عمران خان کو انسان کا بچہ بننا پڑے گا۔