سینیٹر طلحہ محمود کو وفاقی وزیر مذہبی امور کا اضافی چارج تفویض

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سینیٹر طلحہ محمود کو وفاقی وزیر مذہبی امور کا اضافی چارج تفویض،تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود مفتی عبدالشکور کی جگہ وزارت مذہبی امور کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔

کابینہ ڈویژن نے سینیٹر طلحہ محمود کو وزیر مذہبی امور کا چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق جمعیت علما اسلام پاکستان سے ہے۔