مظفر آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے بلایا جانےوالااجلاس پھرملتوی،تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے بلایا جانے والا آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کورم پورانہ ہونے پر تیسری مرتبہ ملتوی کردیا گیا اجلاس اب پیر کودن 11 بجے ہوگا۔
نمبر گیم مکمل نہ ہونے پر حکومتی اراکین اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اور کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر انوار الحق نے اجلاس ملتوی کر دیا،اسد قیصر نے تحریک انصاف کے 3 گروپوں میں سے 2کے درمیان صلح کرادی۔
دوسری جانب فارورڈ بلاک میں اراکین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،پی ٹی آئی میں اختلافات کی وجہ سے تاحال وزیر اعظم کے کسی ایک امیدوار پر اتفاق نہیں ہو سکا ،اپوزیشن رہنما سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے ،نمبر پورے ہیں شیڈول جاری ہوتے ہی امیدوار کا اعلان کریں گے۔
ادھر سابق سپیکر اسد قیصر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکچھ فورسز مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہیں ،محتاط گفتگو کررہا ہوں جلد کھل کر بولوں گا ،اراکین کو خریدا جارہا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے بلایا جانےوالااجلاس پھرملتوی

















