اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان کیلئے اچھی خبر،امارات نے فنانسنگ کی تصدیق کردی،چین سے 30کروڑ ڈالر موصول،تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات حکام نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کو پاکستان کےلئے 1 ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق کردی ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاسٹیٹ بینک یو اے ای حکام سے ڈیپازٹ لینے کےلئے ضروری دستاویزات پر کام میں مصروف ہے،دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ نے کہااب آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہونے میں صرف سعودی عرب کی تصدیق باقی ہے۔
سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرکی فنانسنگ اگلے ہفتے متوقع ہے،سعودی عرب سے تصدیق کے بعد بیرونی فنانسنگ کی شرائط پوری ہوجائیں گی،دوسری جانب چین کی جانب سے 30 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے،مجموعی طور پر چینی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کیا ،رقم چین کے آئی سی بی سی بینک سے کمرشل قرض کے طور پر ملی ۔
امارات نے فنانسنگ کی تصدیق کردی،چین سے 30کروڑ ڈالر موصول



















