لاہور (قمر عباس نقوی) واسا جوہر ٹاﺅن سب ڈویژن انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی نکاسی، فراہمی آب کے مسائل کو حل کرنے کی خاطر ورک چارج سب انجینئرز سے کام چلایا جانے لگا۔ کارکردگی صرف فوٹو سیشن تک محدود، شہری پینے کے صاف پانی اور سیوریج جیسی سہولیات کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا لاہوریوں کو نکاسی اور فراہمی آب دہلیز تک پہنچانے کے ویژن پر کام کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کا محکمہ پر اعتماد مزید بحال ہو سکے جبکہ جوبلی ٹاﺅن کی سب ڈویژن جوہر ٹاﺅن جو کہ پوش علاقہ پر محیط ہے اسکے علاوہ کچھ علاقہ جات نشیبی بھی شامل ہیں۔ واسا انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی شکایات کے اندراج کی خاطر جددید ٹیکنالوجی سمیت متعلقہ علاقہ کے دفاترز میں سنٹر قائم کر رکھے ہیں جس پر سب انجینئرز کو انچارج مقرر کیا گیا ہے اسی طرح جوہر ٹاﺅن میں بھی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں اس میں جی فور سنٹر اور جو ہر ٹاﺅن اے بلاک سنٹر ہیں جوہر ٹاﺅن سب ڈویژن انتظامیہ کی جانب سے علاقہ مکینوں کو سہولیات کی فراہمی پر عدم توجہ سے شہری گندے پانی کے باعث کافی پریشان ہیں، سیوریج نظام کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اے بلاک سنٹر کے علاقہ یونین کونسل نمبر 220اور 221بھیر پنڈ گندے پانی کی وجہ سے وینس بن چکا ہے جس کی بنیادی وجہ جوہر ٹاﺅن انتظامیہ کی بد انتظامی کے باعث ورک چارج سب انجینئرز سے فیلڈ میں کام چلایا جارہا ہے اور ریگولر سب انجینئر گھر بیٹھ کر وٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ورک چارج سب انجینئرز کی طرف سے کام کی تصاویر خود کو سینڈ کرواتے ہوئے افسران کو وٹس ایپ کرکے فوٹو سیشن سے کام چلانے کا انکشاف کیا گیا ہے جبکہ اے بلاک سنٹر پر ورک چارج سب انجینئر نے ریگولرسب انجینئر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جگہ ایک اور ورک چارج ملازم سے سب انجینئر کا کام لیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے نکاسی اور فراہمی آب کے مسائل حل ہونے کی بجائے جوں کے توں ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ اے بلاک سنٹر پر عرصہ دراز سے مستقل بنیادوں پر زمہ دار سب انجینئر دیکھنے کو ہی نہیں ملتا کام کروانا تو دور کی بات ہے جوہر ٹاﺅن سب ڈویژن ورک چارج سب انجینئرز سے کام چلا رہی ہے ہم سے ماہانہ بلز کی وصولی کی جا رہی ہے لیکن سہولیات خواب بنا دی گئی ہیں ۔
واسا جوہر ٹاﺅن سب ڈویژن : شہری پینے کے صاف پانی سے محروم، سیوریج کی سہولیات بھی ناپید

















