اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے ملک میں سلیکٹڈ آرمی چیف، چیف جسٹس اور وزیراعظم لانے کا منصوبہ تھا،آمر نے کچھ جعلی سیاستدان و کٹھ پتلیاں کھڑی کیں، غیر جمہوری قوتیں چاہتی ہیں نالائق و سلیکٹڈ دوبارہ قوم پر مسلط ہو، اٹھارویں ترمیم واپس ہو، ون یونٹ قائم ہو اور سلیکٹڈ راج چلے، تباہی کا سفر ایک مرتبہ پھر چلے وہ نہیں چاہتے حکومتی اتحاد کامیاب ہو، ہمارا وزیراعظم شہباز شریف شریف آدمی ہے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاسلیکٹڈ وزیراعظم کو نکالنے کا یہ مطلب نہیں سازش ختم ہو گئی، آئین اور عدلیہ کےساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے جو بڑے 10 سالہ گیم پلان کا حصہ ہے، اداروں میں اب بھی وہ لوگ موجود ہیں جو نہیں چاہتے حکومتی اتحاد کامیاب ہو، وہ چاہتے ہیں سلیکٹڈ دوبارہ مسلط ہوجائے جس طرح حکومت ایک آدمی کو دلوانی تھی اس طرح سپریم کورٹ میں بھی ایسی ہی سازش ہورہی تھی، کسی نہ کسی طریقے سے آئین کا ساتھ دینے والے جج کو نکال دیا جائے اور کچھ ججز کو توسیع دلائی جائے۔
سازش میں شریک لوگ آج بھی اعلیٰ عدلیہ میں موجود ہیں، سازش کو بھی ناکام بنایا اسی طرح فوج میں بھی سازش تھی میرٹ کا قتل کرتے ہوئے کسی کو ادارے پر 10 سال کےلئے مسلط کرنا تھا، 10سالہ پلان کے نتیجے میں سلیکٹڈ وزیراعظم ، سلیکٹڈ آرمی چیف اور سلیکٹڈ چیف جسٹس لاکر سلیکٹڈ مارشل لا قائم کرنا تھا اور یہی اصل ڈاکٹرائن تھی تاکہ ملک میں آمریت نافذ کی جائے اور دنیا کو سلیکٹڈ جمہوریت دکھائی جائے،جب عدم اعتماد کامیاب کرلی تو سمجھے سازش ختم ہوگئی لیکن ایسا نہیں تھا سازش تو اب بھی جاری ہے جسے ملکر ناکام بنانا ہے،کھیل پارلیمنٹ اور فوج میں تو نہیں ہورہا جس نے کہا ہم نیوٹرل ہیں لیکن ایک ادارے میں کھیل اب بھی جاری ہے۔
سیاستدانوں کے ساتھ عدلیہ پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ اپنے ادارے کا وقار برقرار رکھیں، عدلیہ دوراہے پر کھڑی ہے،سپریم کورٹ میں اگر ایک آدمی کی آمریت اور ون مین شو چلے گا تو پھر آنے والے بحران کو کوئی نہیں سنبھال سکے گا، ایک چیف جسٹس اور چند ججز اپنی اقلیت کو اکثریت ثابت کرنا چاہتے ہیں، 2جمع دو4ہوتے ہیں لیکن ایک چیف جسٹس اور ساتھ کچھ ججز پاکستانی عوام کو کہہ رہے ہیں 2جمع دو 3ہوتے ہیں ۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا مذاق پاکستان کے آئین اور عدلیہ کیساتھ کیا جارہا ہے،ضیا،مشرف دور کے کٹھ پتلی نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں،پاکستان اکٹھا ہے جو زنجیر چاروں صوبوں کو ملا کر پاکستان کی شکل میں ایک ملک اور ایک قوم پوری دنیا کو نظر آرہا ہے تو وہ زنجیر پاکستان کا آئین ہے ،ایک دوسرے کی مخالفت الیکشن میں کریں گے جب حکومت میں آتے ہیں تو مخالفت اس حد تک نہی پہنچے ذاتی دشمنی پر پہنچ آئیں۔
سلیکٹڈ آرمی چیف، چیف جسٹس اور وزیراعظم لانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بلاول بھٹو



















