وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن سے مذاکرات کریں،زرداری

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق صدر وشریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپوزیشن سے مذاکرات کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے جب بینظیر بھٹو شہید ہوئیں تو پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،کالعدم ٹی ٹی پی کی تھریٹس مجھے بھی تھیں جہاں لوگ بلائیں گے جائیں گے پھر جو ہو گا دیکھا جائے گا، ہم تو بلوچستان بھی جائیں گے اور کے پی بھی جائیں گے، پاکستان کو بچاتے آئے ہیں اب بھی بچائیں گے، جب تک دم میں دم ہے جمہوریت کو چلائیں گے اور سنواریں گے۔

آئین کی گولڈن جوبلی پرکنونشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاپہلی مرتبہ نہیں ہوا کورٹ نے نوٹس بھیجا، میرے خلاف سو موٹو نوٹس ہوئے میں نے دیکھے ہیں، ہمارے خلاف پہلے بھی انٹریز ہوتی رہی ہیں، میری بہن کو رات 12 بجے ہسپتال سے اٹھا کر جیل میں ڈالا گیا اس وقت کسی نے سو موٹو نہیں لیا

آصف زرداری نے کہامذہب کو کبھی سیاست میں استعمال نہیں کیا، میں نے بڑے اونچ نیچ کے مقام دیکھے ، میرے پاس سارے راز ہیں، کچھ راز شیئر کر سکتا ہوں،کچھ شیئر نہیں کر سکتا، میں اپنی نسل کو ٹوٹا پاکستان چھوڑ کر نہیں جاو¿ں گا، نسل کو پورا پاکستان دے کر جاو¿ں گا، دوست کو مخالف بنانا چاہ رہے ہیں ایسا نہیں ہو گا، جو کہہ دیا وہ ہوگا۔