لاہور( اپنے رپورٹر سے)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے نواز شریف اپنی تکلیفوں و مصیبتوںکےلئے نہیں بولا لیکن اب پاکستان کےلئے لب کھولنے والا ہے ،نواز شریف ملک کو بچانے کےلئے کسی بھی وقت پاکستان کے لئے بولے گا ٰ،کسی وقت بھی تحریک کا اعلان کرے گا اور آئین کے تحفظ کےلئے ،پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا،بات اگر اسٹیبلشمنٹ ، ججوں کے فیصلوں یا عمران خان تک رہتی تو شاید وہ چپ رہتے مگر بات اس سے آگے نکل گئی۔
بحران سے عالمی ادارے اور عالمی قوتیں فائدہ اٹھاکر پاکستان کے اداروں سے وہ باتیں منوانا چاہتی ہیں جو پاکستان کے مفاد میں نہیں ،انصاف فراہم کرنےوالے ادارے کےلئے لوگوں سے آوازیں آنا شروع ہو گئیں ،عید کے بعد استعفیٰ لینے کے لئے اسلام آباد آرہے ہیں،نوبت نہیں آنی چاہیے ،چیف صاحب اور 2017ءکی جو جے آئی ٹی بنی تھی جو فیصلہ لینے کےلئے مانیٹرنگ جج بنا تھا کم از کم2کو از خود استعفیٰ دے دینا چاہیے تاکہ قوم کے اندر ادارے کا بھرم رہ جائے۔
قوم کا مطالبہ ہے جو ذہن سازی عدلیہ میں لیگی قیادت کےخلاف ڈاکو ، لٹیرے اورسسیلین مافیا کے طور پر کی گئی جو سزائیں بے گناہ ہوتے ہوئے دی گئیں فل کورٹ بنا کر وہ واپس لی جانی چاہئیں، 2023 میں بھی قیادت کو رنگ سے باہر رکھ کر کسی اور کو رنگ میں اکیلا کھیلنے کا موقع دیا جائے ایسا نہیں ہو سکتا،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
جاوید لطیف نے مزید کہاہر طرف سیاسی ،عدالتی ،معاشی و اخلاقی بحران نظر آ رہا ہے،لاڈلے کی ضرورت کے تحت آئین کو ری رائٹ کیا گیا ، پنجاب اسمبلی میں ووٹ دینے والا تو نا اہل ہوگیا لیکن ووٹ شمار نہیں ہوا دوسری بار پھر پنجاب حکومت گرانا تھی تو آرٹیکل63اے کا استعمال ہوا اور آئین ری رائٹ ہوا اور پھر لاڈلے کو موقع دے دیا گیا وہ اپنی خواہش پور ی کر لے،کیا دنیا میں کسی عدل میں ایسا انصاف دیکھا ۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















