اسلام آباد(بیورورپورٹ) توشہ خانہ ریفرنس اورعمران کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نا اہلی کےخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر کردی گئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق 19 اپریل کو سماعت کریں گے،ادھر عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کےلئے مقرر کر لی گئی،جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ 12 اپریل کو سماعت کرے گا۔
توشہ خانہ ریفرنس اورعمران کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

















