لاہور (خبر نگار) پنجاب حکومت نے ملازمین کی ویلفیئر گرانٹس میں بڑا اضافہ کر دیا،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ملازمین کی ویلفیئر گرانٹس دوگنی کر دی جس کے تحت ملازمین کو شادی گرانٹ کیلئے 2کی بجائے 4لاکھ روپے ملیں گے۔
ڈیتھ گرانٹ میں بھی 33فیصد اضافہ کرتے ہوئے 8لاکھ روپے کردی گئی ،محکمہ محنت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
پنجاب حکومت نے ملازمین کی ویلفیئر گرانٹس دوگنی کر دی



















