غلیظ و غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پر کیا دفعہ لگتی ہے؟،عدالت کااستفسار


اسلام آباد (بیورورپورٹ)عدالت نے استفسار کیاہے غلیظ و غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر کیا دفعہ لگتی ہے؟،تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی سندھ و بلوچستان میں درج مقدمات کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،دوران سماعت جسٹس طارق محمود نے ہدایت کی آئندہ سماعت پر بتائیں غلیظ و غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر کیا دفعہ لگتی ہے؟ پولی کلینک اسلام آباد میں کی گئی بات پر سندھ میں مقدمہ کیسے درج ہو سکتا ہے؟،عدالت نے مدعی وکیل کی جانب سے معاونت کیلئے مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی،عدالت نے استفسار کیا کدھر ہے لسبیلہ میں درج مقدمے کا مدعی؟،لسبیلہ بلوچستان میں درج مقدمے کے مدعی عدالتی نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے، عدالت نے حکم دیا آئی جی بلوچستان اور آر پی او آئندہ سماعت کیلئے مدعی کو نوٹس کی تعمیل کرائیں،بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔