اسلام آباد(بیورورپورٹ) چیئرمین نیب مزید بااختیار،دوسرا ترمیمی بل اسمبلی میں پیش،تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیب ترمیمی ایکٹ 2022 میں دوسرا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ،نیب ایکٹ کی 17 سیکشنز میں ترامیم پیش کی گئیں۔
ترمیمی بل کا اطلاق 1999 سے ہوگا،حکومت نے چیئرمین نیب کو مزید اختیارات دے دئیے، تمام زیر التوا انکوائریز جنہیں سب سیکشن 3 کے تحت ٹرانسفر کرنا مقصود ہو پر چیئرمین نیب غور کرینگے،نیب ترامیم کے تحت چیئرمین نیب کو کسی اور قانون کے تحت شروع انکوائریز بند کرنے کا اختیار ہوگا۔
چیئرمین ایسی تمام انکوائریز متعلقہ ایجنسی ،ادارے یا اتھارٹی کو بھجوانے کا مجاز ہوگا،نیب انکوائری میں مطمئن نہ ہونے پر چیئرمین نیب متعلقہ عدالت کو کیس ختم کرنے اور ملزم کی رہائی کیلئے منظوری کے غرض سے بھیجنے کا مجاز ہو گا۔
چیئرمین نیب مزید بااختیار،دوسرا ترمیمی بل اسمبلی میں پیش



















