اسلام آباد،ریاض(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)پاکستان اور سعودی عرب نے واضح کیا ہے مسجد اقصٰی پر اسرائیلی فوج کا حملہ برداشت نہیں
،وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پیغام میں کہا مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کے نمازیوں پر حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، جابرانہ حملہ ماہ رمضان کے تقدس کی خلاف ورزی ہے، کھلی چھوٹ نے اسرائیل کو بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کرنے کا حوصلہ دیا،دفتر خارجہ نے کہامسجد اقصیٰ میں اسرائیلی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں
، مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیوں سے دنیا بھر میں مسلمانوں کو تکلیف پہنچی،پاکستان کے اسرائیل کیساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات نہیں، پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،سعودی وزارت خارجہ نے کہا مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ایسے اقدامات کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے، حملوں سے امن کیلئے کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے
،سعودی عرب قبضے کو ختم کرنے اور فلسطینی کاز کے منصفانہ و جامع حل تک پہنچنے کیلئے تمام کوششوں کی حمایت میں اپنے مضبوط مؤقف پر قائم ہے
،اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی اصولوں اور اقدار کی خلاف ورزی ہیں۔
مسجد اقصٰی پر اسرائیلی فوج کا حملہ برداشت نہیں،پاکستان،سعودی عرب



















