سپریم کورٹ سے ایک اور وزیراعظم فارغ ہوسکتاہے،فوادچودھری

لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے سپریم کورٹ سے پیر کو ایک اور وزیراعظم فارغ ہوسکتاہے،اپنی ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہا عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ آج ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی،سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی اب 3رکنی بنچ صرف عملدرآمد کا بنچ ہے۔

فوادچودھری نے مزید کہاکارکنوں کی ضمانت میں تاخیر کرنےوالے جج مجرم ہیںایسے ججوں کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جاناچاہیے۔