لاہور (اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر ن لیگ وچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے3سال بعد پاک چین تجارت و آمد و رفت پھر بحال ہو گئی،سی پیک کےخلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنا دی،اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا 2020 سے بند خنجراب پاس کا دوبارہ کھلنا خوشی کی خبر ہے ۔
چین ،پاکستان کی قیادت اور دونوں ممالک کے عوام کو مبارک ہو، 3سال بعد چین پاکستان تجارت و آمد و رفت پھر بحال ہو گئی ،وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر شی جن پنگ آہنی بھائی چارے کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے دونوں طرف کے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی،نواز شریف سی پیک کے معمار ہیں،ن لیگ دور کی رفتار سے سی پیک و پاک چین تجارت جاری رہتی تو عوام بدحال نہ ہوتے۔
چین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہے،پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار کو متاثر کیا، فارن فنڈڈ ایجنٹ نے سی پیک و چین کے تعاون سے پاکستان میں چلنے والے منصوبوں میں کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے ۔
پاک چین تعلقات قومی سلامتی کی سرخ لکیر،سی پیک کےخلاف فتنے کی سازش ناکام بنادی،مریم نواز

















