اسلام آباد (بیورورپورٹ)عوام کیلئے خوشخبری،پاکستان آئندہ ماہ روسی تیل کیلئے آرڈر دے گا،تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے حکومت آئندہ ماہ روسی خام تیل کا پہلا آرڈر دے گی جسے پاکستان پہنچنے میں تقریباً 4 ہفتے لگیں گے۔
انٹرویومیں مصدق ملک نے کہا روس کےساتھ کئی معاہدے طے پاچکے ،پاکستان آئندہ ماہ آرڈر دے گا،تیل پاکستان پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا، تقریباً 26 سے 27 دن،تیل سمندر کے راستے پہنچے گا،وزیر مملکت نے مزیدکہاروس نے یقین دہانی کرائی ہے پاکستان کو اتنی ہی رعایت دے رہا ہے جتنا کوئی دوسرا پڑوسی ملک وصول کر رہا ہے۔
مصدق ملک نے مزید کہا ٹیرف کے معاملے پر ملک کو امیر اور غریب کی آبادی میں تقسیم کر دیا۔
عوام کیلئے خوشخبری،پاکستان آئندہ ماہ روسی تیل کیلئے آرڈر دےگا

















