تاجک ائیر لائن کا بھی پاکستان میں فضائی آپریشن شروع

کراچی (بیورورپورٹ)تاجک ائیر لائن کا بھی پاکستان میں فضائی آپریشن شروع،تفصیلات کے مطابق ایک اور غیر ملکی ایئر لائن نے پاکستان کےلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا،ذرائع کے مطابق تاجکستان کی سومون ایئر نے رواں ماہ سے پاکستان کےلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔

سی اے اے نے سومون ائیر کو فضائی آپریشن کی اجازت بھی دیدی ،ابتدائی طور پر سومون ائیر پاکستان سے دوشنبے کےلئے ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی ، سومون ایئر فضائی آپریشن کےلئے بوئنگ 737 طیارے استعمال کرے گی۔