مہنگائی کاطوفان نہ تھما،تابڑ توڑ وار،شرح35.37فیصد تک جاپہنچی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)مہنگائی کاطوفان نہ تھما،تابڑ توڑ وار،شرح35.37فیصد تک جاپہنچی،تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کردئیے جس کے مطابق مارچ کے مہینے میں مہنگائی 3.72 فیصد بڑھی،مہنگائی کی مجموعی شرح 35.37 فیصد تک جا پہنچی ، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مہنگائی 27.26 فیصد ریکارڈ کی گئی،مارچ میں شہروں میں مہنگائی 3.9 فیصد بڑھی، مجموعی شرح 33 فیصد تک پہنچ گئی ،دیہی علاقوں میں مہنگائی 3.5 فیصدبڑھی اور شرح 38.9 فیصد تک جاپہنچی،شہروں میں ایک ماہ میں چائے 28.44 فیصد، پھل 20.04 فیصد مہنگے ہوئے، ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر13.17 فیصد، چینی 12.49 فیصد مہنگی ہوئی، آلو 11.26 فیصد، گندم 8.29 فیصد مہنگی ہوئی،سگریٹ ایک ماہ میں 70.34 فیصد مہنگے ہوئے، شہری علاقوں میں ایک ماہ کے دوران آٹا 7.84 فیصد، کوکنگ آئل 7.04 فیصد مہنگا ہوا۔