مفت آٹا ایک اور جان لے گیا،لاہور میں10کلو کے تھیلے کی فروخت بند

سرگودھا،لاہور(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)مفت آٹا ایک اور جان لے گیا،لاہور میں10کلو آٹے کے تھیلے کی فروخت بند ،تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بزرگ شہری استقلال آباد میں مفت آٹاپوائنٹ پر آٹے کے حصول کیلئے قطار میں کھڑ ے تھے،دل کادورہ پڑگیا، طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کیاگیا دوران علاج خالق حقیقی سے جاملے،بزرگ شہری کے بیٹے نے کہاوالد کو2مرتبہ پہلے بھی دل کا دورہ پڑ چکا تھا، وفات قدرتی طورپر ہوئی،کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتا،ادھر لاہور میں1158روپے میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی فروخت بند کر دی گئی،محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق سستے آٹے کی فروخت میں بے ضابطگی کے شواہد ملے جس کے باعث سستے آٹے کے تھیلے کی فروخت چند روز کےلئے بند کی گئی ،سستے آٹے کی فروخت بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ،شہریوں نے کہافری کی بجائے سستا آٹا لے رہے تھے، اب سستا آٹا نہ ملنے کے باعث مہنگا کمرشل آٹا خریدنے پر مجبور ہیں،حکومت نےسفید پوش لوگوں سے روٹی بھی چھین لی ۔