مطالبات کی بات کرنا بلیک میلنگ نہیں،ایم کیو ایم

کراچی (بیورورپورٹ) ایم کیو ایم نے کہاہے حکومت سے مطالبات کی بات کرنا بلیک میلنگ نہیں،تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پا کستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اندرون سندھ لوگ سمجھتے ہیں پی پی سے معاہدہ ہے جبکہ محض مطالبات ہیں، مطالبات کی فہرست میں لاپتہ کارکن، مردم شماری شامل ہیں۔

اپنے مطالبات کی بات کرنا بلیک میلنگ نہیں، ملک میں جتنے ٹرانسپرنٹ الیکشن کرائیں اتنی پولرائزیشن بڑھتی ہے، پولرائزیشن کی وجوہات کو تلاش کرنا ہوگا،خالد مقبول صدیقی نے مزید کہاپیپلز پارٹی کو جب مشکل آتی ہے تو سندھ کارڈ، لاڑکانہ کی بات کرتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) بھی پنجاب کی بات کرتی ہے،پریس کلب وقت پر الیکشن کراتا ہے پر پاکستان کی حکومت قاصر ہے، عام پاکستانی ایوان میں نہیں بیٹھا بلکہ خاندانوں کی بالادستی قائم ہے، دنیا میں کبھی ملک ترقی نہیں کرتے پورا خطہ ترقی کرتا ہے۔