ریگولر اور سپانسرشپ حج سکیم، درخواستوں کی وصولی تاریخ میں 2 اپریل تک توسیع
اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزارت مذہبی امور نے ریگولرحج سکیم اور سپانسر شپ حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کردی،ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولرحج سکیم میں درخواستوں کی وصولی میں2 اپریل تک توسیع کی گئی ہے، نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے،ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے سپانسرشپ حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی میں ایک ہفتہ توسیع کی گئی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات پر توسیع کا فیصلہ کیا گیا، سمندر پارپاکستانی 9 اپریل تک سپانسر شپ حج سکیم میں رقوم بھجواسکیں گے، رقوم وزارت مذہبی امور کے ڈالر اکاو¿نٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفربھجوانا ہوگی،ترجمان کے مطابق رقوم کی تصدیق اورپراسس کے لیے درخواست گزاریا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں، سپانسر شپ حج سکیم کے درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائےگا، حج درخواست گزار مزید معلومات اور پراسس کےلئے نامزد بینکوں سے رجوع کریں۔



















