فری آٹے کی وافر سپلائی موجود، تمام سنٹرز چوبیس گھنٹے اوپن ہیں: کمشنر لاہور
لاہور ( خبر نگار ) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے فری آٹا فراہمی سنٹرز کے انتظامات کا جا ئزہ لینے کے اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ لاہور و ایل ڈی اے افسران بھی تھے۔کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے ٹھوکر نیاز بیگ ماڈل بازار، میاں پلازہ جوہر ٹاون فری آٹا فراہمی سنٹر کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے سنٹر پر شہریوں کو آٹا فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کو اے ڈی سی جی لاہور نے سنٹر کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے خود بھی فری آٹا تقسیم کے عمل میں حصہ لیا اورسکیننگ کی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ وافر فری آٹا سپلائی موجود ہے۔ تمام عملہ خدمت میں مصروف عمل ہے۔ لاہور کے تمام سنٹرز چوبیس گھنٹے اوپن ہیں۔ ہر سنٹر پر 25 سے زائد لاگ ان کاونٹرز کام کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سنٹرز پر رش ہے کیونکہ اب دو آٹا بیگز اکٹھے اہل شہریوں کو دیئے جانے کا مرحلہ شروع ہے۔ اہل شہری مطمئن رہیں۔ ان کا حق ان کے حوالے ہر صورت کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تمام سنٹرز پر کاونٹرز اور عملہ کی تعداد میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ دریں اثناءکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ فری آٹا فراہمی خدمت کے فرض میں لاہور ڈویژن پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں کل 16لاکھ62ہزار 459 فری آٹا بیگز تقسیم ہو چکے ہیں۔ لاہور میں کل 7لاکھ 20ہزار 879فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت فری آٹا فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تقسیم شدہ آٹا کے اعداد وشمار، سنٹرز پر سہولیات اور ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اب سے اکٹھے دو آٹا بیگز کی فراہمی کا مرحلہ شروع ہے۔ فلور ملز سے آٹا سپلائی مزید بڑھائی ہے۔سنٹرز پروافر آٹا دستاب ہوگا۔ زووم اجلاس میں تمام ڈی سی ز، ایڈیشنل کمشنرز، فوڈ ڈائریکٹرز، ڈی ایف سی ز و ایم سی ایل، ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔دوسری طرف کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے24گھنٹے فری آٹا فراہمی اربن سنٹرز کا رات گئے اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے ہمراہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر اور ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف و دیگر افسران بھی تھے۔کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے ٹاون شپ فری آٹا فراہمی سنٹر کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ٹاون شپ سنٹر پر شہریوں کو آٹا فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ وافر فری آٹا سپلائی موجود ہے۔تمام عملہ خدمت میں مصروف عمل ہے۔کمشنر لاہورنے کہا کہ ٹاون شپ سنٹر چوبیس گھنٹے ورکنگ کررہا ہے۔ 25 سے زائد لاگ ان کاونٹرز کام کررہے ہیں۔ سنٹرز پر رش ہے کیونکہ اب دو آٹا بیگز اکٹھے اہل شہریوں کو دیئے جانے کا مرحلہ شروع ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اہل شہری مطمئن رہیں۔ان کا حق ان کے حوالے ہر صورت کیا جائیگا۔ آج سے ہر سنٹر پر فری آٹا سپلائی مزید بڑھائی جارہی ہے۔ کمشنر لاہور نے سنٹرز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام شہریوں کے ساتھ حسن سلوک و انتہائی شفقت سے پیش آئیں۔



















