محکمہ خوراک کی فراہم کردہ گندم کی کوالٹی انتہائی ناقص اور مضر صحت ہے: فلور ملز

لاہور (رپورٹ: نعیم جاوید) پنجاب کی متعدد فلور ملز نے محکمہ خوراک کی جانب سے مفت آٹا سکیم گندم کو غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کےلئے معیاری گندم فراہم کی جائے، یہ بات نیومیکسی فلور ملز، تھری سٹار فلور ملز اور المکہ فلور ملز سمیت کئی ملوں نے تحریری درخواست دی ہے کہ جس میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خوراک کی طرف سے فراہم کی جانے والی گندم کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے۔ دوسری طرف عوام کی جانب سے بھی مفت آٹے کے معیار کو انتہائی ناقص اور انسانی صحت کےلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا سمیت ہر فورم پر مفت آٹا سکیم کو ناکام سکیم قرار دیا جا رہا ہے، اسکی وجہ سے کئی لوگ ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔ حکومت نے مفت آٹے کے چکر میں رمضان پیکیج بھی گول کردیا ہے۔ سفید پوش طبقے کو قیمتاً بھی آٹا نہیں مل رہا، اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چکی مالکان نے 10 روپے کلو اضافے کے بعد 170 روپے کردیا ہے۔