جہانگیر ترین ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک،رابطے شروع

لاہور(خبر نگار) جہانگیر ترین ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک،رابطے شروع،تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی سربراہی میں گروپ کا مشاورتی اجلاس ہوا،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چودھری، نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی، اجمل چیمہ سمیت ترین گروپ کے سابق اراکین پنجاب اسمبلی بھی شریک ہوئے،پی ٹی آئی ترین گروپ کے اراکین قومی اسمبلی ،پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے نئے چہرے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

جہانگیر ترین نے گروپ کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا اور اجلاس میں ملکی سیاست میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،گروپ کے کچھ اراکین نے تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے سیاسی شناخت بنانے کی تجویز دی، اجلاس میں تحریک انصاف کے مزید سابق اراکین اسمبلی و رہنماوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میںاتفاق کیا گیا ملکی سیاست میں ترین گروپ بھرپور کردار ادا کرے گا اور ملکی سیاست پر نظر رکھتے ہوئے مزید اجلاس بھی کیے جائیں گے۔