چند سو روپے کا لین دین جھگڑا،اہل خانہ کے سامنے محنت کش کو چھریوں کے وار سے لہولہان کردیا

لاہور (مرزا ندیم بیگ/ تصاویر: واحد شہزاد ) تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے گلشن پارک مدینہ مسجد کے پاس محنت کش مزدور جوان امداد حسین کو چند سو روپے لین دین کی وجہ سے بیوی، ماں اور بچوں کے سامنے بڑی بے دردی سے تین ملزمان نے چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ موقع پر پولیس نے دو ملزمان کو پکڑا اور زخمی کی میڈیکل رپورٹ آنے تک کا بہانہ بنا کر موقع پر پکڑے، ملزمان کو بھی چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے گلشن پارک مدینہ مسجد کے پاس محنت کش مزدور جوان امداد حسین کو چند سو روپے لین دین کی وجہ سے بیوی ماں اور بچوں کے سامنے بڑی بے دردی سے تین ملزمان نے چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا موقع پر پولیس نے ملزمان کو پکڑا اور زخمی کی میڈیکل رپورٹ آنے تک کا بہانہ بنا کر موقع پر پکڑے ملزمان کو بھی چھوڑ دیا ملزمان سرعام دھندناتے پھررہے ہیں اور زخمی امداد حسین اور گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں زخمی امداد حسین اور بیوی بچے ملزمان کے خوف سے گھر سے بے گھر ہو کر دوسرے علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہیں پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا اور ملزمان اپنی دہشت پورے علاقے میں پھیلارہے ہیں۔ زخمی امداد حسین کی بیوی کے مطابق دیور کا محلے جرائم پیشہ عناصر سے چند سو روپے کا لین دین تھا ملزمان نے اپنی رقم مانگی اسی دوران ملزمان اور دیور کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا ملزمان نے دیور کے کان پر چھری ماردی اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔ امداد حسین کو معلوم ہوا تو وہ بھائی کو بچانے گھر آیا تین ملزمان جن کے ہاتھ میں چھریاں تھی میرے شوہر امداد حسین کو نیچے لٹا کر چھریاں مارتے رہے جب میں بچانے کیلئے آگے بڑھی تو مجھے بھی دھکا دے کر پھینک دیا میری والدہ جو کہ ضعیف ہیں ملزمان نے ان کے سر پر لی چادر سے ہی میری ماں کا گلا دبا دیا بڑی مشکل سے ماں کو ملزمان کے شکنجے سے چھڑوایا، اسی دوران پولیس وقوعہ پر پہنچی اور موقع سے دو ملزمان کو پکڑ کر گاڑی میں بٹھا لیا زخمی امداد حسین اور میرے دیور کو ریسکو والوں نے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا جہاں میرے دیور اور شوہر امداد حسین کو ڈاکٹروں نے بچالیا جب ہم اپنے ساتھ ہونے والے وقوعہ کی درخواست دینے تھانہ ہربنس پورہ گئے تو پتہ چلا کہ موقع پر پکڑے گئے ملزمان کو چھوڑ دیا گیا ہے پولیس نے بتایا کہ جب تک امداد حسین اور دیگر زخمی لوگوں کی میڈیکل رپورٹ نہیں آتی ہم کسی کو گرفتار اور مقدمہ درج نہیں کرسکتے ملزمان آج بھی ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ہم لوگ اپنی جان کی حفاظت کے پیش نظر اپنا زاتی گھر محلہ چھوڑ کر دوسرے علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہیں زخمی امداد حسین اور اس کی بیوی ماں اور زخمی بھائی نے کہا کہ ہمارے ساتساتھ ہونے والی ناانصافی اور قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے ہمیں انصاف دیا جائے اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہچایا جائے۔