مردم شماری کا بنیادی مقصد لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے:میڈیا کیساتھ انٹرایکٹو سیشن

کراچی (بیورو رپورٹ) پاکستان ادارہ شماریات نے صوبائی مردم شماری رابطہ مرکز (P3C) کراچی میں میڈیا کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔ اس کا بنیادی مقصد میڈیا کے نمائندوں کوپاکستان میں جاری ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے دائرہ کار، پس منظر اور اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا اور پی بی ایس کے نقطہ نظر کو واضح کرنا تھا۔ سندھ کے عوام کے اعتماد سازی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی بی ایس کی سینئر مینجمنٹ چیف سینسس کمشنر ڈاکٹر نعیم الظفر، ممبر ایس ایس/ آر ایم سرور گوندل، ممبر سنسز و سروے ایاز الدین اور ڈی ڈی جی رابعہ اعوان نے خصوصی طور پر یہ دورہ کیا۔لوگوں کی سوچنے اور ردعمل پر میڈیا کے اثر و رسوخ کو دیکھتے ہوئے،اس انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیا گیاہے کیونکہ میڈیا تمام سامعین تک مردم شماری کے پیغام کو مثبت اور مکمل طور پر پہنچانے کیلئے PBS کے سفیر کے طور پر کام کرسکتا ہے۔ مزیدیہ کہ، میڈیا کے تعاون سے پی بی ایس کو اس اہم قومی مشق کا مطلوبہ ہدف ،ردعمل اور کوریج حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ سب سے پہلے چیف مردم شماری کمشنر ڈاکٹر نعیم الظفر نے ڈیجیٹل مردم شماری کے پس منظر کی وضاحت کی، مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 7ویں خانہ و مردم شماری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اورملک کے اسٹیک ہولڈرز کو منصوبہ بندی سے لے کر ڈیٹا کی تقسیم تک ان کی شمولیت کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے مردم شماری کو احسن طریقے سے انجام دینے کی منصوبہ بندی اور تیاری میں پی بی ایس کی انتھک کوششوں کے بارے میں بتایا۔ اس عمل میں پچھلی مردم شماری سے سیکھے گئے اسباق کا جائزہ لینا، اقوام متحدہ کے اصولوں سے رہنما لینا، دنیا کے بہترین طریقوں کا مکمل جائزہ، معروف ڈیموگرافرز کی شمولیت اور سٹیک ہولڈرز اور تعاون کرنے والے شراکت دار کے بارے میں آگاہ کیا۔پی بی ایس نے شراکت داروں کے بھرپور تعاون کےساتھ، تکنیکوں اور آلات کی جانچ کیلئے ایک کامیاب پائلٹ مردم شماری کر چکا ہے۔ پاکستان بھر میں تین بیچوں میں شمار کنندہ کی تربیت کا عمل مکمل کیا۔ سرور گوندل، ممبر (سپورٹ سروسز/ ریسورس مینجمنٹ) نے ہونے والی مردم شماری کے دائرہ کار کی وضاحت کی، جس کا مقصد صرف شمارکرنا نہیں ہے بلکہ ثبوت پر مبنی پالیسی سازی کیلئے ایک بنیاد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بریفنگ کا مقصد میڈیا اور رائے سازوں کو یہ بتانا ہے کہ مردم شماری کا بنیادی مقصد لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے پالیسی اور منصوبہ بندی کیلئے قابل قبول اور قابل اعتماد ڈیٹا فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے مردم شماری کے بنیادی مقصد کے بارے میں موثر معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی کیونکہ "میڈیا کی طاقت کے ذریعے وسیع تر قابل قبولیت کے ساتھ کامیاب مردم شماری کےا ہداف کو حاصل کرنے میں مددمل سکتی ہے۔مردم شماری کے اس عمل میں PBS پاکستان کے تمام ڈھانچے کو جیو ٹیگ کررہا ہے۔ ریئل ٹائم مانیٹرنگ، سٹیک ہولڈرز کی شمولیت، جیو ٹیگنگ، ٹیبلٹ پر مبنی ڈیٹا اکٹھا کرنا، خود شماری، مرکزی فیصلہ سازی، 24 گھنٹے شکایت درج کرنے کا نظام، کوالٹی ایشورنس اور کمپیوٹر اسسٹڈ ٹیلی فونک انٹرویوز (CATI) کے ذریعے معلومات کی جانچ اس مشق کی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس عمل کے ذریعے جمع کیا جانے والا ڈیٹا قابل اعتمار ہوگا اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد فراہم کرےگا۔ سوال و جواب کے سیشن کے دوران شرکاءکے تمام سوالات اور ابہام دور کیے گئے، خاص طور پر مردم شماری کے عمل کے حوالے سے حکومت سندھ کے خدشات کے بارے میں بتایا گیاکہ PBS تمام خدشات کو دور کر رہا ہے، مردم شماری کے ضلعی افسران/ACs کو ڈیش بورڈ فراہم کئے گئے ہیں جہاں وہ شمار کنندگان کی پیشرفت، فہرست میں شامل کل گھرانوں، اب تک کی گئی آبادی کی گنتی اور عمل کی ساکھ کو دیکھ سکتے ہیں۔ سیشن میں شریک میڈیا کے نمائندوں نے مردم شماری کے عمل کو ڈیجیٹل بنانے میں PBS کی کوششوں اور کردار کو سراہا، جس سے ڈیجیٹل اور جدید پاکستان کی راہ ہموار ہوگی۔