عمران خان سے بڑا سیاسی فراڈیا،دہشتگرد ملکی سیاست میں پہلے کبھی نہیں دیکھا،نوازشریف

لندن (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہا ہے عمران خان سے بڑا سیاسی فراڈیا،دہشتگرد ملکی سیاست میں پہلے کبھی نہیں دیکھا،لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاعمران خان ہیرا پھیری اور فراڈیا پہلے ہی تھا، سب دنیا جانتی ہے لیکن دہشتگرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا اب واسطہ پڑا ہے تو سامنے آیا۔

سابق وزیراعظم نے کہانیازی تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لےکر جا رہا ہے، زمان پارک میں پٹرول بم کس لیے پھینکے پولیس والے جل کر مر جائیں؟ اگر جل کر مر جاتے نہ وہ وہاں سے بھاگتے تو کیا ہوتا وہاں پر؟ ایک کہرام مچ جاتا۔

سب کچھ کس نے سکھایا پولیس والوں کے اوپر پٹرول بم پھینکیں؟ یہ تو پہلی مرتبہ کسی سیاسی پارٹی کی طرف سے حرکت ہوئی جو ناقابل برداشت ہے، پاکستان کو ڈبونا ہے کیا؟۔

نوازشریف نے مزید کہا بڑے سنگین واقعات ہوئے ،حکومت نے جے آئی ٹی بنا دی جو سارے معاملے کی چھان بین اور انکوائری کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔