ممبئی (مشرق نیوز) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز بھارتی ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادیو کیلئے ڈراﺅنا خواب بن گئی۔پہلا میچ ہو یا دوسرا یا پھر تیسرا سوریا کمار یادیو کیلئے اس کا نتیجہ ایک ہی رہا، بھارتی بیٹر تینوں میچ میں پہلی ہی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔پہلے 2میچوں میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھارتی بیٹر کو ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کیا جبکہ تیسرے میچ میں اسپن بولر نے انہیں بولڈ کیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3ون ڈے میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔
آسٹریلیا کیخلاف بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کی 0 کی ہیٹ ٹرک



















