اسلام آباد، نیویارک(خواجہ فاروق،بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے پٹرول سبسڈی پیکیج پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہاہے سٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کو تمام نکات پورے کرنا ہوں گے،تفصیلات کے مطابق کم آمدن والوں کو پٹرول پر سبسڈی دینے کے اعلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا،آئی ایم ایف نمائندہ ایسٹر پیریز نے کہاحکومت نے موٹرسائیکل اور گاڑیوں والوں کو سستا پٹرول دینے کیلئے کوئی مشورہ یا رابطہ نہیں کیا،آئی ایم ایف سکیم کے آپریشن، لاگت، ہدف، دھوکہ دہی و استحصال پر تفصیلات حاصل کررہا ہے،انتہائی محتاط ہوکر بات چیت کی جائےگی،سکیم میں فراڈ روکنے اور ہونےوالے نقصان کو پورا کرنے پر بھی گفتگو ہوگی، آئی ایم ایف مستحق لوگوں کی کیش پروگرام کے ذریعے بغیر شرائط مدد کو بہتر سمجھتا ہے،انہوں نے مزید کہاسٹاف لیول معاہدے کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے،9ویںاقتصادی جائزے کو آگے بڑھانے کیلئے بات چیت میں مثبت پیشرفت تو ہوئی ہے البتہ ا بھی بھی کچھ نکات باقی ہیں، کچھ باقی پوائنٹس پورے ہونے کے بعد سٹاف لیول معاہدہ ہوگا،پالیسی ایجنڈے کے نفاذ میں مدد کیلئے خاطر خواہ مالی معاونت یقینی بنانا ہوگی۔
آئی ایم ایف کو پٹرول سبسڈی پیکیج پر تحفظات



















