اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاہے ترکیہ میں فروری کے زلزلے سے ہونے والی تباہی کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی، تباہی پر افسوس ہے،ترکیہ کے بھائی بہنوں کو کٹھن وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاولینس کے چیئرمین فاتح کمال کی صدارت میں ترکیہ سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان نے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر ترجیحی بنیادوں پر ریسکیو ، ریلیف اور میڈیکل ٹیمیں ترکیہ روانہ کیں اور امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ترکیہ نے بھی پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ،پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، صنعت ،توانائی، مواصلات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ، حکومت سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
وفد نے وزیراعظم کو آگاہ کیا ڈاولینس کے پاکستان میں قائم یونٹ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس انرجی ایفشینٹ مصنوعات تیار کی جا سکیں۔
ترکیہ کے بھائی بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے،وزیراعظم



















