کے وفد کی پاکستان آمد قابل ستائش ہے:سیکرٹری بلدیات GIZ بین الاقوامی ڈونر

لاہور (میاں ساجد) ملازمین کی گنجائش کو پورا کرنے کیلئے بین الاقوامی ڈونرزکا تعاون خوش آئند اقدامات ہیں۔ بین الاقوامی ڈونر جی آئی زی کے وفد کی پاکستان آمدقابل ستائش ہے۔ مقامی حکومتوں کے ریونیو جنریشن، ٹیکس کولیکشن، فنانشل مینجمنٹ سسٹم اور شکایات کے تدارک کیلئے حکمت مرتب کرنے کے حوالے سے اقدامات کو بروئے کار لانے کیلئے سفارشات پر غور و خوض کے بعد عملی جامہ پہنایا جائےگا۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد نے روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ ٹیکس کولیکشن کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ کی سطح پر حکمت عملی مرتب کرنا مقامی حکومتوں کو خود انحصار کرکے میونسپل سروسز کی فراہمی کو بہتر بنا نے کا مقصد ہے ۔سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد بلدیاتی ملازمین کی صلاحیتوں سے مستفید کرنے کیلئے جدید ٹریننگ کو ترجیحات بنا نے کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سسٹم کو ڈیجٹیل سسٹم کا حصہ بنانے اور آئی ٹی بیسڈ مانٹیرنگ کے سسٹم کو رائج کر نے کیلئے پالیسی کو مرتب کرنے کیلئے جدید سسٹم کے نفاذ کیلئے عملی کاوشوں کو تیز کر دیا ۔ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ مسائل سے چھٹکارا پانا ہے، اس جدید سسٹم کے نفاذسے گھبیر مسائل کا حل کرنا عملی کاوشوں کا حصہ ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی آٹو میشن پرزوردیتے ہوئے کہا کہ شفافیت، گڈ گورننس اور میونسپل سروس کی موثر ڈلیوری کو اس سسٹم کی مدد سے یقینی بنائیں گے۔عالمی ڈونر اور اداروں کےساتھ ملکر ادارے کی مکمل آٹومیشن ترجیحات ہیں ۔