جج دھمکی کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطلی میں توسیع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)جج دھمکی کیس میں عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطلی میں توسیع،تفصیلات کے مطابق عدالت نے خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطلی میں 24 مارچ تک توسیع کردی ،ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی۔