راولپنڈی(مشرق نیوز)سکیورٹی فورسز کاچمن میں آپریشن، گولہ وبارودکابڑا ذخیرہ برآمد،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے رحمان کاہول میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آپریشن چمن و گرد و نواح میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تخریب کاروں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات اور مسلسل نگرانی کے بعد کیا گیا،شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں، پاک فوج قوم کےساتھ ملکر بلوچستان میں امن و ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کےلئے پرعزم ہے۔
سکیورٹی فورسز کاچمن میں آپریشن، گولہ وبارودکابڑا ذخیرہ برآمد



















