اسلام آباد (بیورورپورٹ)رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہاہے عدالتیں اپنے فیصلوں پر پہرہ دیں،عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے ،غیر قانونی آپریشن میں ملوث پولیس افسروں پر پرچے درج کرائیں گے۔
فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا پولیس لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑاکر عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی اور چادر اور چاردیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا،چوری کی گئی ، جوس کے ڈبے تک اٹھا کر لے گئے ، معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جو کچھ اسلام آباد میں ہوا، تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں۔
ملک میں آئینی بحران، عدالتیں اپنے فیصلوں پر پہرہ دیں،فواد

















