لاہور( کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الٰہی خاندان کے متعدد افراد اور شریک ملزموں کی پراپرٹیز و بینک اکاﺅنٹس منجمد کر دئیے،احکامات ایڈیشنل سیشن جج لاہور چودھری غلام رسول کی عدالت نے جاری کیے۔
فیصلے میں کہا گیا تمام پراپرٹیز، بینک اکاونٹس ایف آئی اے کی درخواست و ٹھوس شواہد کی بنیاد پر منجمد کیے، پراپرٹیز ، بینک اکاﺅنٹس اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010کے تحت منجمد کیے گئے ،پراپرٹیز و بینک اکاونٹس ملزموں کےخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات مکمل ہونے تک منجمد رہیں گے۔
عدالت نے شریک ملزموں کے22بینک اکاونٹس منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے، بینک اکاﺅنٹس میں تقریباً ساڑھے 3ارب بھیجے گئے،فیصلے میں کہا گیا کرپشن کا پیسہ مختلف بے نامی بینک اکاﺅنٹس اور بے نامی کمپنیوں کے ذریعے لانڈر کیا گیا، گزشتہ دور میں چودھری فیملی نے فرنٹ مینوں کے ذریعے منی لانڈرنگ سے اربوں کی جائیدادیں بنائیں،عدالت نے راسخ الٰہی ،اہلیہ کی اربوں کی پراپرٹیز ، بینک اکاﺅنٹس جبکہ مونس الٰہی کی اہلیہ کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم دیا۔
پرویز الٰہی خاندان و شریک ملزموں کی جائیدادیں،بینک اکاونٹس منجمد



















