سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی فاتح، اسلام آبادپی ایس ایل سے آوٹ

لاہور(شہزاد اختر )سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی فاتح، اسلام آبادپی ایس ایل سے آوٹ ،تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کاٹاس بوندا باندی کے باعث کچھ دیر تاخیر سے ہوا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی پانچویں ففٹی بنائی اور 39 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،حارث نے 34 رنز کی اننگز کھیلی ،پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز کامجموعہ ترتیب دیا

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنزتک محدود رہی،صہیب مقصود 48 گیندوں پر 60 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے،ایلکس ہیلز 57 اور شاداب خان 26 رنز بناکر نمایاں رہے

پشاور کا مقابلہ اب لاہور قلندرز کےساتھ دوسرے ایلیمنیٹر میں جمعے کو ہوگا،جیتنے والی ٹیم اتوار والے دن ملتان سلطانز کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔