زمان پارک میں عسکریت پسند موجود ہیں،پنجاب حکومت

لاہور (خبر نگار ،کرائم رپورٹر)زمان پارک میںعسکریت پسند موجود ہیں، عمران خان کی گرفتاری کافیصلہ کیا تو زیادہ وقت نہیں لگے گا،تفصیلات کے مطابق نگران وزیراطلاعات عامر میر نے آئی جی پنجاب عثمان انور کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہازمان پارک میں عسکریت پسند موجود ہیں،تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کا قریبی ساتھی موجود ہے، دہشتگرد 8 سال کی سزا بھی کاٹ چکا ،عسکریت پسند اب خیبر پختونخوا کی سیاسی جماعت کیساتھ ہے اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے۔

شناخت کرلی،پریس کانفرنس کا مقصد زمان پارک میں ہونیوالے واقعات ہیں، عدالتی احکامات پرعملدرآمد کرانے کیلئے پولیس زمان پارک گئی، 3روز سے ایک علاقے کو نوگو ایریا بنا دیا گیا، حکومت نے فیصلہ کیا تھا کوئی جان ضائع نہ ہو،گلگت بلتستان کے 12 پولیس اہلکاروں کو واپس بلا لیا ،زمان پارک میں سکیورٹی پروٹوکول ہوتا ہے، تشدد میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہوگی، فورس جب بھی زمان پارک کی طرف گئی ڈنڈوں کے سوا کوئی اسلحہ نہیں تھا، جب آپریشن مکمل ہوگا تو ساری تفصیلات سامنے لائیں گے،عامر میر نے کہا پولیس تحمل سے کام لے رہی ہے لیکن دوسری جانب تشدد کے واقعات سے درجنوں پولیس جوان زخمی ہوئے، کچھ شدید زخمی ہیں، عمران خان کے وارنٹ پر عمل کا فیصلہ کیا تو گرفتاری میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہااسلام آباد پولیس ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری لیکر آئی ،لاہور پولیس کی مناسب نفری دیکر زمان پارک بھیجا ،بات چیت ہوئی تو پتھرائو شروع ہوگیا، زمان پارک کو نو گو ایریا بنا دیا گیا ،وارنٹ کی تکمیل کیلئے مزید نفری بھجوائی ، مظاہرین نے گرین بیلٹ کو نقصان پہنچایا، پولیس گاڑیوں، رینجرز پر پٹرول بم پھینکے ، ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر، ایس پی عمارہ شیرازی سمیت 32 پولیس اہلکار زخمی ہوئے،پولیس کو حکم دیا گیا تھا کوئی پستول یا گولی نہیں لیکر جائیں گے، آج سے پہلے جب پولیس والے جاتے ہیں پاس اسلحہ ہوتا ہے لیکن زمان پارک بغیر اسلحے کی پولیس بھجوائی گئی، پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا،گولی چلانا بہت آسان ہے مگر بہادری یہ ہے گولی نہ چلائی جائے، ظل شاہ جن کی گاڑی سے ٹکرا کر جاں بحق ہوا انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے بھی اعترافی بیان دیدیا،پولیس بہت بہادر فورس ہے، کوشش تھی انسانی جان ضائع نہ ہو،پی ایس ایل میچ کی وجہ سے نہیں چاہتے تھے کوئی نقصان ہواوراپنی پیش قدمی کو روکا۔

ہائیکورٹ نے کہا قانون کے مطابق چلنا ہے، واقعات کی ایف آئی آر درج کر لی گئیں، ہائی کورٹ میں استدعا کریں گے زمان پارک میں سرچ کی اجازت دی جائے،ہائیکورٹ نے مذاکرات کرنے کا بھی کہا جو بھی لوگ آئیں گے بات چیت ہو گی، ہائی کورٹ کے حکم کی 100فیصد تعمیل ہو گی،آئی جی پنجاب نے گلگت بلتستان کی پولیس پرسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا وردی پہننے والا ریاست کا ملازم ہوتا ہے، کوئی 2 فورسز آپس میں نہیں لڑیں،۔

کسی فورس نے گولیاں نہیں چلائیں، جی بی کی پولیس غیرقانونی نہیں آئی، چیف منسٹر جی بی کی وجہ سے پولیس وہاں آئی تھی،آج صبح 11 بجے پیشی ہے، ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کریں گے، ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عمل ہو گا، تدبرکا مظاہرہ کیا بزدلی نہ سمجھا جائے، کوئی چیز کرنی ہے تو کریں گے۔