اسلام آباد(بیورورپورٹ)عمران خان کی ضمانت منسوخی درخواست خارج،تفصیلات کے مطابق عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج کرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کافیصلہ سنادیا۔
توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ظفر اقبال نے فیصلہ سنا یا،عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرکے 18 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم برقرار رکھا ۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دئیے امید ہے تفصیلی فیصلہ پڑھ کر مزہ آئے گا، قانون کے ہر پہلو کو درخواست پر فیصلہ جاری کرتے وقت دیکھا گیا ۔
عمران خان کی ضمانت منسوخی درخواست خارج



















