لاہور (کورٹ رپورٹر)آئی جی پنجاب سمیت 13افسروں کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت 13 افسروں کی تعیناتی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی،تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے موقف اختیار کیااسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران حکومت کو اہم عہدوں پر تعیناتی کرنے کا اختیار نہیں، آئی جی پنجاب، سی سی پی او سمیت 13 افسروں کی تقرری خلاف قانون ہے،عدالت تعیناتی کالعدم قرار دے۔
آئی جی پنجاب سمیت 13افسروں کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج



















