دوست ممالک کیساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں: صدر مملکت
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ معیشت، تجارت ، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، ملائیشیا، پرتگال، کوسووو، لیتھوانیا اور ایکواڈور کےساتھ اچھے تعلقات ہیں، باہمی فائدے کیلئے تجارت کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ،پاکستان میں تجارت، زراعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں،ملائیشیا، پرتگال، کوسووو، لیتھوانیا اور ایکواڈور کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ملائیشیا، پرتگال، کوسووو، لیتھوانیا اور ایکواڈور کے نامزد سفرا نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔صدر مملکت نے ملاقات کرنیوالے نامزد ملائیشین ہائی کمشنرسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں ،ملائیشیاءکے ساتھ معیشت، تجارت ، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی فائدے کیلئے دوطرفہ تجارت کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور ہے۔



















