لاہور(اپنے نمائندے سے)اوقاف سرکل 5منیجر دربار مادھو لعل حسین 435ویں عرس مبارک کے ایام میں زائرین کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ،عقیدت مندوں کو پینے کے صاف پانی سمیت وضو خانہ کی عدم سہولت سے مسائل کا سامنا پاپوش کی عدم حفاظت زائرین لمبی قطاروں میںانتظار کے بعد بھی لنگر کے حصول میں ناکم دکھائی دئیے ،تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کے زیر انتظام سرکل 5کے دربار مادھو لعل حسین پر تین روزہ تقریبات کے عرس مبارک کا گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا ۔
اس موقع پر اوقاف سرکل 5منیجر کی جانب سے عرس کے ایام میں زائرین کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے دیکھنے میں آئے لیکن عقیدت مندوں کو عملی طور پرکسی قسم کی فراہمی نہیں دی جا سکی اوقاف انتظامیہ کی جانب سے لنگر کے وسیع تر انتظامات کے دعوے کئے گے تھے لیکن زائرین کو لنگر کی خاطر لمبی لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کے باوجود لنگر کا حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ جو کہ سرکاری طور پر انتظامات کئے گئےتھے۔
دوسری جانب سے مخیر حضرات کی جانب سے ذاتی طور پر لنگر کی تقسیم دیکھنے میں آئی اوقاف سرکل 5دربار مادھو لعل حسین انتظامیہ عقیدت مندوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکامرہی اور پاپوش کی حفاظت کی مد میں زائرین سے من مرضی کی وصولی کی گئی انتظامیہ کی بد انتظامی سے مزار پر سہولیات کی عدم فراہمی سے مسائل میں اضافہ سمیت وضو خانہ اور سکیورٹی کی عدم دستیابی سے ناخوشگوار واقع پیش آنے کا خطرہ اوقاف انتظامیہ پر اسرار خاموشی اختیار کئے رکھی اوقاف انتظامیہ کا مزارات سے زائرین کی جانب سے نذرانہ کی مد میں حاصل ہونے والی کمائی کا استعمال زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے محکمہ کے اخراجات پر خرچ کررہے ہیں۔
لاہور زون کے سرکل 5مادھو لعل حسین دربار پر اوقاف انتظامیہ کی بد انتظامی کے باعث سہولیات کا فقدان دیکھنے میں آیا جس سے زائرین کو مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ ا جس میں زائر کو پینے کے صاف پانی سمیت وضو اور طہارت کی خاطر مناسب انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں وضو خانہ کی خاطر نصب کئے گئے نل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں باقی جو صیح حالت میں ہیں ان میں پانی میسر نہیں ہے جس سے زائر کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سرکل 5انتظامیہ کی عدم توجہ سے مزار پر سہولیات کا فقدان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے پر اسرار خاموشی اختیار کی گئی زائرین نے بتایا کہ مادھو لعل حسین مزار پر حاضری کے سلسلہ میں آئے ہیں لیکن دربار میں وضو کرنے کے حوالے سے انتظامات غیر تسلی بخش ہیں اور پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں بازار سے قیمت خرید کر پینے کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جو مقام پانی کے لئے مختص کیا گیا ہے اس پر گندگی اور زنگ آلود ہونے کی وجہ سے پانی پینا دور کی بات دیکھنے کو بھی دل نہیں کرتا باقی اوقاف انتظامیہ کی توجہ صرف نذرانہ کی کمائی سے ہے باقی زائرین کو سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی انتظامیہ عقیدت مندوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔
اوقاف مادھو لعل حسین کے عرس پرزائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام



















